BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 February, 2005, 16:46 GMT 21:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی پارلیمان میں شیعہ برتری
عراقی انتخاب
عراقی انتخابی کمیشن نے نتائج کا اعلان تیرہ فروری کو کیا
عراق کی شیعہ یونائٹڈ عراقی الائنس پارٹی نے عراقی پالیمان کی اکثریتی نشستیں جیت لی ہیں۔

مذکورہ پارٹی نے انتخابات میں اڑتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جس کی بنا پر اسے ایک سو چالیس نشستیں ملی ہیں۔

دوسرے نمبر پر آنے والی کردش جماعت کو پچھہتر جبکہ عبوری وزیرِاعظم ایاد علاوی کی جماعت کو ایوان میں چالیس نشستیں دی گئی ہیں۔

دو سو پچھہتر اراکین پر مشتمل نیا عراقی ایوان ایک صدر اور دو نائب صدور کا انتخاب کرے گا جو کہ بعد ازاں وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ منتخب کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے چیف الیکشن ایڈوائزر کارلوس ولینزؤلا نے عراقی انتخابات کا انتظام کرنے والے افراد کو مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ انتخابات بہترین نہیں تھے اور نہ ہی ہو سکتے تھے لیکن وہ نہایت کامیاب تھے۔‘

عراقی انتخابی کمیشن نے نتائج کا اعلان تیرہ فروری کو کیا جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران اس نے انتخابات سے متعلق شکایات پر غور کیا۔

عراقی انتخابی کمیشن کے ترجمان فرید ایار نے العربیہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ انتخابات سے متعلق سینتالیس شکایات داخل ہوئی تھیں جن میں سے زیادہ تر کو نمٹا لیا گیا ہے۔

ایک درجن سے زیادہ جماعتیں پارلیمان میں نشست حاصل کرنے کے لیے طے شدہ ووٹ حاصل نہیں کر سکیں۔

یونائٹڈ عراقی الائنس کو حکومت چلانے کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا ہوگا کیونکہ کسی بھی قانون سازی کے لیے ایوان میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی۔

عراق میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل میں کئی ہفتے بلکہ مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

عراقی شیعہ جماعتوں کے نمائندہ اتحاد یونائٹڈ عراقی الائنس کے اراکین اس ہفتے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وزیرِاعظم کے نام پر غور ہوگا۔

موجودہ عبوری نائب صدر ابراہیم جعفری ایک مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم انہیں احمد شلابی سے مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد