BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 17:51 GMT 22:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد میں کوئی کمی نہیں
الیکشن کے بعد تشدد میں کمی کی توقع کی جارہی تھی
الیکشن کے بعد تشدد میں کمی کی توقع کی جارہی تھی
عراق میں انتخابات کے ایک ہفتے کے بعد بھی پر تشدد کارروائیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور ہفتے کے روز آٹھ عراقی اور دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تشدد کے تازہ واقعات میں بصرہ میں موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر کئے گئے ایک حملے کے نتیجے میں چار عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ عراق کے شمالی شہر بیجی میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے اس کے علاوہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو عراقی بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعرات تک انتخابات کے ابتدائی نتائج موصول ہو جائیں گے ۔ البتہ انتخابات کے اب تک موصولہ نتائج کے مطابق شیعہ مسلم تنظیم کا پلہ بھاری ہے۔ شیعوں کے ایک ممتاز سربراہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے ملک کا نیا وزیر اعظم شیعہ تنظیم سے ہی ہو گا۔

یہ بات عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ انہیں امید تھی کہ عراق کے آئندہ وزیر اعظم کا عہدہ وہ خود سنبھالیں گے۔

دریں اثناء سنی مذہبی رہنماؤں کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک آئین کی تشکیل میں حصہ نہیں لے گی جب تک تمام سیاسی جماعتیں غیر ملکی افواج کے عراق سے جانے کی تاریخ کا حتمی تعین نہیں کرتیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد