BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر امریکیوں کا اختلاف رائے
عراق
عراق کے خلاف جنگ میں 1400 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں
کچھ امریکیوں کے لیے عراقی انتخابات کے نتائج اس اطمینان کا باعث ہیں کہ جانوں کی قربانی اور اس جنگ پر لگایا گیا پیسہ جائز مقصد پر صرف ہوا ہے۔

تاہم دیگر امریکی ابھی بھی عراق میں امریکی مداخلت کے بارے میں سنگین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ ایک درست اقدام تھا یا نہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے خلاف جنگ میں 1400 امریکی ہلاک ہوئے ہیں اور ٹیکس ادا کرنے والے امریکیوں کی اربوں ڈالر کی رقم اس جنگ پر خرچ کی گئی ہے۔

امریکہ میں ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں انتخابات کی بظاہر کامیابی سے امریکی عراق کے مستقبل کے بارے میں مزید پر امید ہوگئے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق اکیاون فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایک مستحکم اور جمہوری عراقی حکومت کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے جبکہ انتخابات سے قبل صرف چھیالیس فیصد افراد یہ رائے رکھتے تھے۔

ایک علحیدہ سروے کے مطابق دو تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ عراقی انتخابات جائز تھے اور نصف سے زیادہ کے خیال میں عراق میں اگلے پانچ سال کے دوران مستحکم جمہوری حکومت قائم ہوسکے گی۔

تاہم اس معاملے پر کہ آیا عراق پر جنگ مسلط کرنے کا امریکی فیصلہ درست تھا یا نہیں، امریکی عوام میں گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچاس فیصد افراد جنگ کے حق میں ہیں جبکہ بقیہ پچاس فیصد اس کے خلاف۔

اگرچہ بش انتظامیہ انتخابات کے نتائج کا خیر مقدم کرے گی تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ امریکی جانوں کی قربانی اور پیسہ صحیح مقصد کے لیے خرچ کیے گئے تاہم بلاشبہ عراق میں ابھی بڑے مسائل سر اٹھائیں گے۔

عراقعراق ٹائم لائن
عراق میں گزشتہ ایک صدی کے اہم واقعات
عراقی انتخابات: ایک نئے دور کا آغاز؟آپ کی رائے
عراقی انتخابات: ایک نئے دور کا آغاز؟
پروفیسر وارڈامریکی نازی پالیسی
پروفیسر وارڈ کیا کہتے ہیں: حسن مجتبیٰ کا کالم
عراقیوں کی رائےعراقیوں کی رائے
ووٹنگ کے بعد عراقی شہریوں کا ردعمل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد