عراق: امریکی چینل کا رپورٹر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی معاونت سے قائم ہونے والے ٹی وی چینل ’الحرۃ‘ کے ایک رپورٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بصرہ میں پیش آیا ہے۔ ’الحرۃ‘ کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے رپورٹر عبدل حسین صبح کے وقت گھر سے نکل رہے تھے کہ ایک گاڑی سے ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ عربی زبان کا ٹی وی چینل ’الحرۃ‘ گزشتہ سال امریکہ کے مالی تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔ اس چینل کے قیام کا مقصد ’الجزیرہ‘ اور اس جیسے دیگر چینل کا مقابلہ کرنا تھا۔ کچھ مسلمان علماء ’الحرۃ‘ ٹی وی چینل کو امریکی پراپوگینڈا مشین قرار دیتے ہیں۔ ٹی وی چینل کے قیام کے وقت امریکی صدر جارج بُش نے کہا تھا کہ اس چینل سے اسلامی ممالک میں ہونے والے نفرت بھرے پراپوگینڈے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||