2004: صحافیوں کی ریکارڈ ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز یا’سرحدوں سے ماورا رپورٹرز‘ نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چار میں کم سے کم تریپن صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ دس سال کے دوران کسی بھی ایک سال میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ شمالی اور جنوبی امریکہ میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس خطے میں گزشتہ برس بارہ صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ جبکہ کولمبیا میں تقریبا پچاس صحافیوں کو مسلح گروپوں اور بد عنوان سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے پر جسمانی تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے شمالی اور جنوبی امریکہ کے کئی دوسرے ممالک میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سے انیس صحافی اور ان کے بارہ نائب صرف عراق میں ہوئے اور ان میں سے چار کی اموات کی ذمہ دار امریکی فوج تھی۔ اس کے علاوہ چھ فلپائن میں، چار بنگلہ دیش میں اور تین میکسیکو میں ہلاک ہوئے۔ رپورٹرس کا کہنا ہے کہ پریس کی آزادی کے لیے سب سے خراب ریکارڈ شمالی کوریا، برما، چین، ویت نام اور لاؤس کے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||