BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رپورٹرز کو حراساں کرنے کی مذمت

وانا
نئے سرکاری ریڈیو کا ٹاور بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کے بعد مقامی صحافیوں کو بھی حراساں کیا گیا تھا
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم رپوٹرز ودآؤٹ باڈرز نے جمعہ کے روز قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرکاری ریڈیو کو نقصان پہنچانے اور فوج کی جانب سے مقامی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج رپورٹرز ودآوٹ باڈرز یا بلاسرحد رپوٹرز کی جانب سے ای میل کے ذریعے تمام دنیا میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جنیوا کنوینشن کے تحت ذرائع ابلاغ کے دفاتر اگر وہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو رہے تو جائز فوجی اہداف نہیں ہیں لہذا ان پر حملے یا انہیں نقصان پہنچانا مناسب نہیں۔

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے نئے سرکاری ریڈیو کا ٹاور بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی۔ تنظیم نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔

تنظیم نے قبائلی ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے قبائلی علاقوں میں صحافتی آزادی کی اپیل کی بھی تائید کی۔ آر ایس ایف کا کہنا تھا کہ اس سال مارچ کے بعد سے جنوبی وزیرستان میں سرکاری پابندیوں کی وجہ سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے مارچ سے جون کے درمیان دس صحافیوں کی گرفتاری کی خبریں موصول ہوئیں جوکہ تشویش کی بات ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد