BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 November, 2004, 00:56 GMT 05:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی بی سی نامہ نگاروں نے کیا دیکھا
ٹی وی سکرین
امریکہ میں انتخابات کی کوریج کے لیے بی بی سی کا دفتر
امریکہ بھر میں بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

جان سمپسن، واشنگٹن ڈی سی
میں انیس سو چونسٹھ سے امریکی انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ میرے خیال میں انیس سو بہتر کے بعد سے اتنے جذباتی انتخابات نہیں ہوئے۔

میرا نہیں خیال کہ اس طرح کا ماحول کوئی بہت اچھی بات ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدگی انتخابات کے بعد بھی موجود رہے گی۔

جان کیری کی جیت ریپبلکن پارٹی کے ارکان کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوگی اور شاید سینیٹ میں ان کی زندگی مشکل بنا دے۔

ٹام کارور، بوسٹن میساچیوسٹ
کیری کیمپ کا خیال ہے کہ حالیہ چند دنوں میں ماحول ان کے حق میں بدلا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے حمایتی ووٹنگ کی شرح سے بھی بہت خوش تھے۔

کیری کیمپ کے خیال میں وہ فلوریڈا اور اوہایو میں آگے ہیں اور اگر ایسا ہی ہوا تو پھر انتخابات کا نتیجہ واضح ہے۔ لیکن ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ سن دو ہزار میں ووٹنگ کے آخری دن فلوریڈا میں اس طرح کے تجزیوں کے مطابق ایلگور تین پوائنٹ آگے تھے اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حتمی نتائج میں ایسا نہیں ہوا۔

میٹ فرائی، واشنگٹن ڈی سی
یہاں بار بار رپبلکن مجھ سے اپنی کارکردگی کے بارے میں پوچھتے ہیں جیسا کہ مجھے سب معلوم ہے۔

ایک بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ دونوں جماتیں اپنی حمایتی بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنوں میں لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سٹیفن ایونز، کرافورڈ، ٹیکساس
صدر بُش اپنا ووٹ ڈال کر پولنگ سٹیشن سے باہر آئے تو ان کے حامیوں نے ’چار مزید سال چار مزید سال‘ کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ توقع ہے کہ وہ شام اپنے والد اور اہلیہ کے ساتھ واشنگٹن میں گزاریں گے۔

جِل مکگورنگ، کلیو لینڈ، اوہایو
جان کیری کے حامی ابتدائی نتائج کی آمد کے وقت ایک ریلی کا اہتمام کر رہے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں یہ فتح کا جشن ہوگا وگرنہ یہ غم کی شام میں تبدیل ہو جائے گی۔

جانتھ پیٹرسن، کولمبس، اوہایو
یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کی دعوت قبول کی ہے۔

سن دو ہزار میں فلوریڈا میں ووٹنگ کے تنازعہ کے بعد انہوں نے امریکہ بھر میں اپنے مانیٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد