BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2004, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانسیسی صحافیوں کی سزا معطل
فرانسیسی صحافی
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صحافی طالبان کے پاکستان میں داخل ہونے کی جعلی دستاویزی فلم بنانے میں بھی ملوث تھے

پاکستان میں ایک عدالت نے ہفتہ کے روز دو فرانسیسی صحافیوں کو ویزا پالیسی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں ان کی سزا عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے ۔

وکیل دفاع نفیس صدیقی نے سزا سنائے جانے کے فوراً بعد سزا کی معطلی کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے یہ سزا ایک ہفتے کے لئے معطل کردی ہے۔

یہ دونوں صحافی سرکاری اجازت کے بغیر افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے علاقے میں سفر کررہے تھے۔

فرانسیسی جریدے ’لا یکسپریس‘ کے نامہ نگار مارک ایپستیں اور فوٹوگرافر ژوں پال گلوتو کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جج نزہت آراء علوی کا کہنا تھا کہ ان افراد نے کوئٹہ کے علاقے میں بغیر اجازت کے سفر کرکے پاکستان کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان صحافیوں کے ویزے انہیں صرف اسلام آباد، کراچی اور لاہور جانے کی اجازت دیتے تھے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ صحافی طالبان کے پاکستان میں داخل ہونے کی جعلی دستاویزی فلم بنانے میں بھی ملوث تھے تاہم اس الزام پر مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔

یہ دونوں صحافی عدالت کی سماعت کے بعد کراچی جیل بھیج دیے گئے۔ اب انہیں جیل سے رہائی پانے کے لئے جرمانے کے ایک لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ان دونوں افراد کو سولہ دسمبر کو کراچی میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں چوبیس دسمبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ایک پاکستانی صحافی خاور مہدی رضوی بھی تھے۔ خیال ہے کہ وہ بھی حکام کی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد