BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر: حکومت بچانے کی کوشش
حسنی مبارک
اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی سیاسی اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے
مصر میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور حقوق انسانی کے کارکنوں نے ان سیاسی اصلاحات کا حیر مقدم کیا ہے جن کا اعلان صدر حسنی مبارک نے ایک روز قبل کیا ہے۔

ان اصلاحات کا اعلان صدر حسنی مبارک نے مصر میص ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کیا ہے جنہیں صدر حسنی مبارک کے خلاف اب تک ہونے والے سب سے زیادہ شدید مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔

اصلاحات کے مطابق ملک کے آئین میں پارلیمنٹ کے ذریعے ترامیم کی جائئں گی جن کے بعد صدارتی انتخابات میں کوئی بھی شخص امیدوار ہو سکے گا۔

اس کے علاوہ صدر کے لیے عوام کو خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا اختیار ہوگا۔

حزب مخالف کی جماعت ’ٹمورو‘ کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ملک میں سیاسی اصلاح کی طرف پہلا قدم ہے۔ امریکہ نے اس منصوبے کو جمہوریت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

حقوق انسانی کے لیے ایک سرگرم کارکن نے کہا ہے کہ اسے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے طویل عرصے بعد ایک دروازہ کھنے والا جس کے بعد وہ تازہ ہوا میں سانس لے سکیں گی۔

تاہم سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سیاسی اصلاحات کا اعلان حکومت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سیاسی تبدیلیاں لانے کے لیے سنجیدہ اقدام کرنے ہوں گے۔

مصر میں صدارتی انتخابات اس سال کے آخر میں ہونگے اور خزب اختلاف کو اتنا وقت نہیں ملے گا کہ وہ اپنے کسی امیدوار کو صحیح طور پر سامنے لا سکے۔

مصر کے صدر حسنی مبارک نے مصری پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کریں تاکہ صدارتی انتخابات میں ایک سے زیادہ امیدوار شریک ہو سکیں۔

ٹیلی ویژن پر مصری قوم سے اپنے براہِ راست خطاب میں حسنی مبارک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قانون کو قومی تاریخ سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس ترمیم پر پارلیمان میں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹنگ ہو گی۔

مصر کے موجودہ سیاسی نظام میں عوام ایک ریفرنڈم میں پارلیمان کے جانب سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالتے ہیں۔

مصر میں 1970 میں انتخابی جماعتوں کے بحالی کے بعد سے صدر حسنی مبارک کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل رہی ہے۔

حسنی مبارک ستمبر میں پانچویں مرتبہ مصر کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد