’مصری باشندے رہا کیے جائیں‘ مصر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ گوانتانومو میں قید پانچ مصری باشندوں کو اس کے حوالے کرئے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ گوانتانومو میں قید پانچ مصری باشندوں کو اس کے حوالے کر دے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ان پانچ مصری باشندوں کو ”کم خطرناک‘ قرار دیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ان مصری باشندوں کے بارے میں معلومات جلد ہی مصر کے حوالے کرئے گا۔ امریکہ نے افغانستان پر حملے کے بعد چھ سو سے زیادہ لوگوں کو دہشت گردی کے الزام پکڑ کیوبا میں اپنے ہوائی اڈے گوانتانومو پر رکھا ہوا ہے ۔ امریکہ کو بغیر کسی قانونی جواز کے لوگوں کو غیر معینہ مدت کے لئے زیر حراست رکھنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ زیر حراست لوگوں کی غیر قانونی حراست کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||