اسرائیلی ’غلطی‘: تین مصری ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شدت پسندوں کے شبہ میں تین مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک ٹینک نے ان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یہ تینوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غزہ کے اس علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ اسرائیلی دفترِخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ مصر اور اسرائیل کی سرحد کےاس حصے میں پیش آیا جہاں در اندازی اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ اسرائیل کے نائب وزیرِ دفاع زیو بوئم نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||