اسرائیلی فائرنگ، فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کرنی کی سرحد کے قریب ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو سکیورٹی باڑ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر گولی چلا دی۔ ترجمان نے بتایا کہ دو فلسطینیوں کو گولی لگی جن میں سے ایک مسلح تھا۔ اس کے علاوہ جنوبی اسرائیل کی بدو آبادی میں ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑائی میں ملوث خاندانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں اور عمارتوں کو نذر آتش کیا۔ سنیچر کو راہت میں ہونے والے تشدد میں بھی بعض لوگوں کو چھرے گھونپ کر ہلاک کیا گیا اور دیگر کو گاڑیوں تلے کچل دیا گیا۔ اس لڑائی پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو سو پولیس اہلکاروں کو روانہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی اخبار ہڑٹض نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک نیا ریڈار نصب کیا ہے جو غزہ کی پٹی سے قاسم راکٹ فائر کیے جانے کے بعد صدرات کے رہائشیوں کو بیس سیکنڈ پہلے خبردار کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریڈار کا یہ نظام راکٹ کے فائرہونے اور اس کے ہدف کا محض ایک سیکنڈ میں پتہ چلا لیتا ہے اور اگر ضروری ہو تو صدرات کے رہائشیوں کو لاؤڈ سپیکر پر خبردار بھی کر دیتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||