BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات کوملک بدر کرینگے:شیرون
News image
اسرائیلی وزیروں کے بعد اب وزیر اعظم ایریئل شیرون نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ یاسر عرفات کو فلسطینی علاقے سے کسی مناسب وقت پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یاسر عرفات اور حماس کے ان لیڈروں میں کوئی فرق نہیں محسوس کرتا جن کو اسرائیل قتل کراچکا ہے۔‘

ایریئل شیرون کے اس بیان پر فلسطینی کابینہ کے رکن صائب ارکات نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا ’ہمارا خیال ہے کہ اسرائیل امن کے عمل سے باہر نکلنے کے لیے یاسر عرفات کے قتل کو ایک سیاسی چال کے طور پر اختیار کررہا ہے تاکہ فلسطینی انتظامیہ تباہ ہوجائے اور فلسطینی باشندے بحران کی نذر ہوجائیں ۔،

ادھر تین نوجوان برطانوی مسلمان لڑکیوں نے جو اسرائیل گئی ہوئی ہیں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے انہیں پیر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

لڑکیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یروشلم میں فلسطینی بچوں کے لۓ امدادی کام کرنے ایک ہفتے پہلے آئی تھیں۔ جمعے کو علی الصباح سکیورٹی کے کوئی بیس آدمیوں نے انہیں جگایا، کپڑے اتروا کے ان کی جامہ تلاشی لی اور پھر پوچھ گچھ کے لیے لے گۓ۔ انہیں چھوڑنے سے پہلے ہدایت کردی گئی کہ یروشلم سے باہر نہ جائیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد