غزہ میں اسرائیلی حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں کم سے کم چودہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے ایک سڑک پر میزائل فائر کیا جس سے وہاں کھڑے ہوئے جنگجو اور شہری زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ فلسطینی جنگجو تھے۔ جس وقت اسرائیل ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا گیا عین اسی وقت اس کے فوجیوں نے خان یونس کے پناہ گزیں کیمپ پر چھاپہ بھی مارا جس کے دوران جنگجوؤں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ یہ کارروائی چھ گھنٹے جاری رہی۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق فوجی کارروائی کا مقصد فلسطینی عسکری کارروائیوں کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی خالی عمارتیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ فلسطینی جنگجو خالی عمارتوں کی پناہ لے کر اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اِن حملوں کو اسرائیلیوں کو غزہ سے نکالنے کی تحریک کا حصہ سمجھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||