BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 July, 2004, 00:40 GMT 05:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں دوسرے روز مظاہرے، تشدد
یاسر عرفات کے خلاف پہلی بار کھل کر مظاہرہ ہوا ہے
یاسر عرفات کے خلاف پہلی بار کھل کر مظاہرہ ہوا ہے
سیکیورٹی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے فلسطینی شدت پسندوں اور فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے درمیان دوسرے شب بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی چیف کے عہدے پر موسیٰ عرفات کی تقرری کی وجہ سے یہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

موسیٰ عرفات فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ یاسر عرفات کی جماعت الفتح سے مسنلک شدت پسند گروہ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کارکنوں نے اتوار کے روز رفاہ کے شہر میں فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کی عمارت پر حملہ کردیا۔

اس حملے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ جب سے فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے اپنے رشتہ دار موسیٰ عرفات کی سیکیورٹی چیف کے عہدے پر تقرری کی ہے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔

غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شدت پسند موسیٰ عرفات کو کرپٹ سمجھتے ہیں لیکن ان کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ یاسر عرفات فلسطینی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی بدعنوانیوں اور کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرے۔

موسیٰ عرفات نے کہا ہے کہ وہ ’ممکنہ دشمنوں‘ کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں اور مظاہروں کو نظرانداز کرینگے۔ انہوں نے کہا: ’میں اپنا آرڈر ہِز ایکسیلنسی صدر یاسر عرفات سے لیتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جس نے میری تقرری کی ہے وہی مجھے عہدہ چھوڑنے کو کہہ سکتا ہے۔‘ موسیٰ عرفات نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

اس بحران کی وجہ سے فلسطینی وزیراعظم احمد قریع نے استعفی دے دیا ہے لیکن یاسر عرفات نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد