BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 October, 2004, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرقِ وسطیٰ: ’حل گھمبیر ہو رہا ہے‘
News image
اقوام متحدہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی صرف اس صورت میں کوئی تصفیہ کرسکیں گے جب بین الاقوامی برادری مشرق وسطیٰ کو اشد ضروری معاملہ سمجھ کر دوبارہ اس میں حصہ لے گی۔

اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہِ اعلیٰ کیئرن پرینڈرگاسٹ نے سلامتی کونسل کے سامنے حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر بے حد مایوسی کا اظہار کیا کہ فلسطینی علاقے بتدریج بحران کے غار میں گرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتفاضہ کے چار سال کے دوران میں ہلاکتوں کی تعداد دیکھ کر عقل گم ہوجاتی ہے۔

کیئرن پرینڈرگاسٹ نے کہا کہ دو مملکتی منصوبہ اسی صورت میں عمل کی شکل اختیار کرسکتا ہے جب اس منصوبے کو بین الاقومی تعاون حاصل ہو۔

کیئرن پرینڈرگاسٹ کا کہنا تھا کہ ستمبر دو ہزار میں انتفاضہ کے آغاز سے اب تک تین ہزار آٹھ سو انتالیس فلسطینی اور نو سو اناسی اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک چھتیس ہزار فلسطینی اور چھ ہزار دو سو ستانوے اسرائیل انتفاضہ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

کیئرن پرینڈرگاسٹ نے کہا کہ ان اعداد و شمار کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر اصلاحِ احوال کے لیے عمل کیا جائے۔انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا یہ ایسے ہی چلتا رہے گا؟ کیا اس صورتِ حال کا کوئی بہتر حل نہیں نکل سکتا؟‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ فلسطینی اور نہ اسرائیلی بین الاقوامی امن منصوبے کے تحت جسے روڈ میپ بھی کہا جاتا ہے، کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ سے غزہ کی پٹی کے گرد و نواح میں اسرائیل کی جانب سے بڑی کاروائی کے بعد تشدد کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ کارروائی غزہ میں ایک راکٹ سے دو اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی تھی۔

کیئرن پرینڈرگاسٹ کا کہنا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ کو اسرائیلی شہریوں کے خلاف ایسے حملوں سے باز رہنا ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل سے بھی کہا وہ طاقت کے غیر متناسب استعمال سے پرہیز کرے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد