BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 November, 2004, 00:05 GMT 05:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

سعودی عرب
پرانی سعودی مملکت بھی اب ایک نئے تجرباتی انتخابی مرحلہ میں داخل ہو رہی ہے-
منگل سے سعودی عرب کے تاریخی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرزلسٹ میں اندراج کا کام شروع ھوگیا ۔ عام شہریوں میں ایک جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے۔

چنانچہ ستر سالہ پرانی سعودی مملکت بھی اب ایک نئے تجرباتی انتخابی مرحلہ میں داخل ہو رہی ہے-

ان انتخابات میں ملک بھر میں 178 بلدیاتی اداروں کے لیے نصف ممبروں کا چناؤ ہونا ھے باقی نصف ممبران کو حکومت وقت نامزد کریگی ۔

یہ انتخابات اس لئے بھی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ سعودی عرب میں ماسوائے ایوانہائے تجارت کے انتخابات کے باقی انتخابات ابتک شجر ممنوعہ سمجھے جاتے تھے ۔

کچھ لوگ اسے ہوا کے پہلے تازہ جھونکے سے تعبیر کر رہے ہیں اور بعض کے خیال میں یہ خطہ میں چلنے والی اصلاحات کی مہم اور بیرونی د باؤ کا نتیجہ ہے۔ بہرحال وجہ کچھ بھی ہواس سے بدلتے ہوے حالات اورتغیر پذیر رویوں کی نشاندھی ضرور ھوتی ھے ۔

60 کی دہائی کے بعد یہ سعودی عرب کے پہلے انتخابات ہیں اور اس لیےدنیا بھر کی نظریں خصوصی طورسے ان انتخابات پر ہوں گی ۔

سعودی عرب میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں ہونگے ۔

سب سے پہلے ریاض شہر کی بلدیہ کے لیے 10 فروری کو انتخابات ہونا طے پائے ہیں ۔ ریاض میں پہلے دور کے انتخابات کے بعد مملکت کے دوسرے حصوں میں انتخابات کا تجربہ اگلے دو مرحلوں میں اپریل میں پورا ھوگا ۔’

تمام توقعات کے باوجود خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایک قدامت پسند معاشرے میں بذات خود انتخابات ہی ایک تاریخی مرحلہ ہے۔

ریاض کی مختلف جیلوں میں بند تقریباً 5000 سعودی قیدیوں کو بھی اطلاعات کےمطابق ووٹ دینے کا حق ہوگا -

حکومت کے اعلان کے مطابق غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلے آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی ۔

ملکی اخبارات میں انتخابی گہما گہمی صاف نظر آرھی ھے شہر میں بل بورڈز آویزاں ہیں ۔ ریاض میں 140 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں ۔

انتخابی قوانین کے مطابق امیدواروں کا 25 سال کا ہونا ضروری اور وہ کم از کم گذشتہ دس سال سے سعودی شہری ہوں ۔ شرط یہ بھی ہے کے امیدوار سزایافتہ نہ ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد