 |  خواتین کو قانون سمجھ نہیں آیا: اخبار |
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے پہلے انتخابات میں خواتین کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ سعودی اخبار الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے لیے بنائی گئی جنرل کمیٹی نے کیا ہے جو فروری میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کرنے والے خواتین نے قانون کو ٹھیک طرح نہیں سمجھا جس میں انتخابات میں حصہ لینے کی اہلیت رکھنے والے ’شہری‘ کا مزکر کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم بعض سعودی ماہر قوانین کو اس موقف سے اختلاف ہے اور انسانی حقوق کی سعودی نیشنل کمیٹی سہیلہ زین العابدین کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ووٹ دینا اور انتخاب لڑنا اسلام کی رو سے تمام خواتین کا حق ہے۔ |