برطانوی کو گولی مار دی گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک برطانوی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نےاس بات کی تصدیق کی ہے ہے کہ ہلاک ہونے والا برطانوی شہری ہے۔ ترجمان نے ہلاک ہونے والے شہری کا نام نہیں بتایا تاہم یہ کہا کہ ایک شاپنگ سینٹر کی کار پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ یہ شاپنگ سینٹر ریاض کے نمشرقی نواحی علاقے میں واقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابھی اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||