سعودی عرب میں ایک امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کام کرنے والے ایک امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ شہر کے مشرقی حصے میں الخلیج کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام وِنل بتایا گیا ہے جو امریکہ کی ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔ ریاض میں مغربی ممالک کے شہریوں پر دو دن میں یہ تیسرا حملہ ہے۔ اتوار کے روز آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اور بی بی سی کی ٹیم میں شامل کیمرہ مین سائمن کمبرز بھی ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||