سعودی عرب: 4 شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا ایک اور واقعہ ہوا ہے جس میں ایک سکیورٹی گارڈ اور چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ہتھیار اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سعودی عرب میں وزراتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی اہلکاروں نے پانچ ایسے افراد کو دیکھا جن پر بریدہ کے علاقے میں چند الزامات تھے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب سکیورٹی گارڈز ان کی طرف بڑھے۔ جواب میں گارڈز نے بھی فائرنگ کی۔ بریدہ ریاض کے شمالی میں ایک صحرائی قصبہ ہے اور مشہور ہے کہ یہاں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شدت پسند رہتے ہیں۔ ٹیلی وژن پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والا ایک پیغام نشر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سیکورٹی فوج نے مطلوب افراد کے ایک ایسے گروپ کا پتہ چلا لیا جو منحرف گروہ کا حصہ ہے۔ سعودی حکام منحرف گروہ کے الفاظ عام طور پر سعودی عرب ہی میں پیدا ہونے والا القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے گروہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||