سعودی عرب میں جمہوریت کا آغاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی حکومت نے ملک بھر میں پہلی مرتبہ بلدیاتی سطح کے انتخابات کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب میں مونسپل کونسلز کے انتخابات کا سلسلہ اکتوبر میں شروع ہو جانے کی توقع تھی۔ بلدیات کے وزیر مطب بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ انتخابات کا پہلا دور دارالحکومت ریاض میں اگلے برس فروری کی دس تاریخ کو ہو گا۔ ملک کے باقی حصوں میں ووٹنگ مارچ اور اپریل میں کرائی جائے گی۔ ابھی تک حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا ان انتخابات میں خواتین کو حصہ لینے کا حق حاصل ہو گا یا نہیں اور ان کو ووٹ ڈالنے کا حق بھی دیا جائے گا یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||