BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 17:15 GMT 22:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی انتخابات اور چند ماہ بعد
شہزادہ عبداللہ
انتخابات کا وعدہ پہلی بار گزشتہ اکتوبر میں کیا گیا تھا
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی سلطنت میں پہلے انتخابات کے تفصیلی منصوبے کا اعلان کرے گی۔

انتخابات کرانے کا پہلا وعدہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا اور اب اس بات کا امکان ہے کہ شاید یہ انتخابات آئندہ چند ماہ میں ہی ہو جائیں۔

سعودی پریس ایجنسی کو دیے جانے والے انٹرویو میں میونسپل اور دیہی امور کے سعودی وزیر شہزادہ مطب بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ انتخابات ایک سو اٹھہتر لوکل کونسلوں کے لیے کرائے جائیں گے۔

انہوں نے انتخابات کے لیے کسی تاریخ کا کوئی اشارہ تو نہیں دیا تاہم یہ کہا کہ انتخابات کا تمام عمل جن میں امیدواروں کی نامزدگی بھی شامل ہے ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد ہو گا۔

یہ انتخابات کونسلوں کے ارکان کی آدھی تعداد کے لیے ہوں گے اور ستمبر ہی میں ان کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا جائے گا۔

اکتوبر میں کیے جانے والے کابینہ نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ نئی بلدیاتی کونسلیں ایک برس کے عرصے میں قائم کردی جائیں گی جن میں اراکین کی نصف تعداد منتخب جبکہ باقی نصف نامزد ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد