BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 October, 2003, 02:32 GMT 07:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی خواتین کا بہتر سلوک کا مطالبہ
حقوقِ انسانی کے ادارے سعودی خواتین کے حق میں آواز اٹھاتے رہتے ہیں
سعودی خواتین سرِ عام مردوں سے کم ہی ملتی ہیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حقوق انسانی کانفرنس کے آخری دن سعودی خواتین نے بہتر سلوک کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی لیکن خواتین نے محسوس کیا کہ ان کے معاملات پر صرف نظریاتی طور پر غور کیا گیا، ٹھوس بحث نہیں ہوئی۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے یہ دو روزہ کانفرنس پہلا چھوٹا سا قدم ہے جو حقوق انسانی کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور بیرونی دنیا میں حقوق انسانی کے کارکنوں سے سلسلۂ کلام شروع کرنے کی جانب ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز ریاض میں سیاسی اصلاحات کے حق میں ہونے والا ایک مظاہرہ منتشر کر دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نےہوا میں گولیاں چلائیں۔

سعودی عرب میں مجرم کا سر قلم کرنے کا ایک منظر
سعودی عرب میں حقوقِ انسانی کا ریکارڈ بہت خراب ہے

مظاہرہ اس عمارت کے نزدیک منعقد کیا گیا تھا جہاں سعودی عرب میں حقوق انسانی کے بارے میں کانفرنس ہو رہی تھی۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس مظاہرے کا مقصد کیا تھا تاہم اس سے قبل برطانیہ میں قائم سعودی حزب اختلاف کی ایک تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت کے مخالفین کی حراست کے خلاف دھرنا دے گی۔

سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے مظاہرے پر پابندی ہے۔

حقوق انسانی کی کانفرنس کا افتتاح پیر کے روز کیا گیا تھا۔ اس موقع پر حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بار ملک میں بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد