BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 July, 2004, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب: غلامی آج بھی ہے

News image
سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی نہ صرف اپنے آجر کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ملک کا قانون ان ناانصافیوں کو دوام بخشتا ہے ۔

ہیومن رائٹ واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا قانونی نظام ایسے ظالم آجروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو اپنے ملازمین کو غلاموں جیسی زندگی گزارنےپر مجبور کرتا ہے۔

اس رپورٹ میں تین سو ایسی عورتوں پر جن کا تعلق، ہندوستان، سری لنکا، اور فلپائن سے ہے، ہونے والے مظالم کی تفصیلات بیان کی گئی ہے۔ یہ تمام عورتیں جدہ میں ہسپتال میں کام کرتی ہیں۔

ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے مزدوروں کو نہ صرف تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان سے جبری اقرار نامے بھی لیے جاتے ہیں اور جب ان پر کوئی مقدمہ درج ہو جاتا ہے تو پھر ان کو انصاف نہیں ملتا۔

ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکییوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی اتنی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سعودی عرب میں آج بھی غلامانہ نظام رائج ہے ۔

سعودی میں غیر ملکیوں کو جن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ان میں ہفتہ میں چھ دن بارہ گھنٹے کا کام اور پھر رات کو ایک اجتماعی خواب گاہ جیسی رہائش میں ڈال دیا جاتا ہے۔چودہ چودہ عورتیں ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کو ایسے لوگ ملے ہیں جو غلاموں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سعودی عرب کی لیبر منسٹری کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں آٹھ سے نو ملین غیر ملکی کام کرتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق برصغیر سے ہے۔

جب ہیومن رائٹ واچ سعودی عرب میں رائج نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے اسی وقت انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے سعودی عرب کے حکمراں شہزادوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی اصلاحات نافذ کریں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد