BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 May, 2005, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیبیا: مشتبہ شخص مصر کے حوالے
News image
لیبیا نے مصر میں پچھلے ہفتے سیاحوں پر حملہ کرنے والے مرد اور عورت کے بھائی کو مصر کے حوالے کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیبیا کی پولیس نے سترہ سالہ محمد یوسری یاسین کو ایک گھر سے گرفتار کیا جو ایک مصری نے کرائے پر لے رکھا تھا۔لیبیا پولیس نے محمد یوسری یاسین کو مصری پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

گرفتار ہونے والے محمد یوسری یاسین کا بھائی احاب اس وقت قاہرہ میوزیم کے سامنے ہلاک ہو گیا تھا جب پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔

مصری پولیس کے مطابق احاب نے دیسی ساخت کا ایک گرینیڈ اپنی جیب میں چھپا رکھا تھا جو اس نے پولیس کی گرفتار سے بچنے کے لیے پھاڑ دیا جس میں نہ صرف وہ خود مارا گیا بلکہ سات دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

تھوڑی دیر بعد دو خواتین نے، جن میں ایک احاب کی بہن اور دوسری اس کی منگیتر تھی ، اسرائیلی سیاحوں سے بھری ہوئی ایک بس پر گولیاں چلا دیں تھیں ۔

بس پر فائرنگ کرنے کے بعد ایک خاتون نے دوسری کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

مصری اخباروں کے مطابق محمد یوسری یاسین نے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد