حملہ آور کی شناخت ہوگئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو قاہرہ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی ہے۔ قاہرہ کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے اس دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے دو فرانسیسی اور ایک امریکی تھا۔ اس کے علاوہ سترہ اور زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان اور ا سکا تعلق قاہرہ کے شمال میں ایک انتہائی غریب علاقے سے تھا۔ تین اور افراد سے، جنہیں حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شہر میں اس طرح کا دھماکہ سات سال بعد ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی شدت پسند گروہ اس حملے میں ملوث نہیں۔ نوے کی دہائی میں دھماکے کرنے والے گروہ جامع اسلامیہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں مصر کے جزیرہ نما سیناء میں بم دھماکوں سے حملے کیے تھے جن میں چونتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||