جیریکو: اسرائیلی فوج کی واپسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت غرب اردن کے شہر جیریکوکی سکیورٹی کا انتظام فلسطینیوں کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی سپاہیوں نے شہر سے باہر واقع چوکیوں کے پختہ بلاکوں کو گرانا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے چار مزید شہروں طول کرم، رام اللہ، قلقیلیہ اور بیت اللحم سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔ فلسطینی رہنما محمود عباس قاہرہ میں فلسطینی شدت پسند تنظیموں ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ انہیں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مصر کے دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات سے پہلے محمود عباس نے کہا ہے کہ غیر رسمی جنگ بندی کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ جیریکو نے مضافات میں ہونے والی ایک مختصر تقریب میں اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ہاتھ ملانے کے بعد فلسطینی جنرل احمد عید نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ آج سے جیریکو کی سیکیورٹی کا انتظام سنبھال رہی ہے۔ جیریکو اور چار دیگر فلسطینی شہروں کا انتظام فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے سہ متعلق معاہدہ گزشتہ ماہ شرم الشیخ میں محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم آریل شیرون کے درمیان طے پایا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||