اسرائیل غرب اردن کے دو شہروں، جیریکو اور تلکر م سے اپنی فوج واپس بلانے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر دفاع شعول مفاظ کے درمیان ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا کہ اسرائیل پہلے جریکو سے اپنی فوج واپس بلائے گا۔ اسرائیل وزیر دفاع نے کہاکہ یہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ کیسے شدت پسندوں کو قابو میں رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ اسرائیل ان دونوں شہروں کا کنٹرول فلسطینی سکیورٹی کے حوالے کر دے گی۔ اسرائیلی فوج سنہ دو ہزار دو کے بعد وقفے وقفے سے ان شہروں کو اپنے قبضے میں کرتی رہی ہے۔ پچھلے مہینے ہونے والے ایک معائدے کے مطابق اسرائیل غرب اردن کے پانچ شہروں کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دے گا۔
|