پانچ ہزارسال پرانے مقبرے دریافت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے پانچ ہزار سال پرانے مقبروں کو دریافت کیا ہے۔ قاہرہ کے قریب ہیلوان میں دریافت ہونے والے ان مقبروں کے سلسلے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقبرے صدیاں گزر جانے کے باوجود انتہائی بہتر حالت میں ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے سربراہ کرسچن کوہلر نے کہا کہ بیس کے قریب ان مقبروں کو پھیلتی ہوئی شہری آبادی سے خطرہ ہے۔ ہیلوان گنجان آبادی والا ایک صنعتی شہر ہے جو نیل کے پار سقرا کے آثار قدیمہ کے قریب واقع ہے۔ ان مقبروں میں کچھ پرانے برتن اور تختیاں بھی شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||