قاہرہ: سیاحوں پر فائرنگ، دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر میں پولیس نے کہا ہے کہ قاہرہ میں دو برقعہ پوش خواتین نے سیاحوں سے بھری ایک بس پر فائرنگ کر دی۔ اس کے علاوہ شہر میں دو بم حملے بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس وقعے میں سیاحوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اس حملہ آور کا پیچھا کر رہی تھی جب اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ حملہ مصری عجائب گھر کے قریب ہوا جہاں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہوتے ہیں۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد سیاحوں سے بھری ایک بس پر ’دو برقعہ پوش خواتین‘ نے فائرنگ کر دی۔ اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرانے شہر میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ان کے حملوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شدت پسندوں نے ملک میں سیاحوں کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کر دی ہے۔ اپریل کے شروع میں قاہرہ کے بازار میں ایک خود کش حملے میں تین سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||