بغداد: چار مصری انجینئر اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک موبائل فون کمپنی کے لیے کام کرنے والے چار مصری انجینئروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان چار مصری باشندوں کو المنصور کے متمول آبادی کے علاقے سے اغوا کیا گیا جہاں سے اس سے پہلے بھی بہت سے غیر ملکیوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان مصری باشندوں کو کس نے اغوا کیا ہے۔ دو دن پہلے ایک اطالوی اخبار نویس جولیانہ سگرینہ کو اغوا کیا گیا تھا۔ ایک انٹر نیٹ سائٹ پر ایک شدت پسند تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ اگر اٹلی کی حکومت نے عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا اعلان نہیں کیا تو وہ پیر تک سگرینہ کو ہلاک کر دیں گے۔ سگرینہ بغداد کی سڑکوں پر لوگوں کا انٹرویو کر رہی تھیں جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ اطالوی وزیر اعظم سلوینو برلسکونی نے کہا اطالوی حکومت سرگینہ کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ اسلامی جہاد نامی تنظیم نے ستمبر میں دو امدادی کارکنوں کو اغوا کرلیا تھا تاہم ان دونوں کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ عراق میں بے شمار غیر ملکیوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ ان میں کچھ کو ہلاک بھی کر دیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||