’دس برطانوی فوجی ہلاک‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک برطانوی فوجی طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم سے کم دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ لندن میں حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ بغداد سے بلد میں امریکی فوجی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔ لندن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق حکام نے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ دور دور تک پھیلا ہوا ہے۔ امریکہ میں صدر جارج بُش نے عراق میں برطانوی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ C-130 ساخت کے اس طیارے کو حادثہ بغداد سے پچیس کلومیٹر شمال مغرب میں پیش آیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||