عراق: ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کی جانب سے جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق جنوبی عراق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات سے پہلے عراق میں تشدد کی متعدد کارروائیوں میں پانچ امریکی اور چھ عراقی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تباہی مزاحمت کارروں کی کارروائی نہیں ہے۔ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دن پہلے بھی بغداد میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر تباہ ہو گیا تھا جس میں اکتیس امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ شدت پسندوں نے اتوار کو عراق میں ہونے والے انتخابات کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||