عراق: امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی عراق میں فوجیوں سے بھرا ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا ہے۔ امریکی فوجی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ فرسٹ میرین ڈویژن کے فوجیوں کو لے کر جانے والا یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر بیس منٹ پر اردن کی سرحد کے قریب گِر گیا۔ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور امریکی فوج نے حادثے میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس سے پہلے بھی عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں جن میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ نومبر دو ہزار تین میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے جس میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے کچھ ہی دنوں بعد ایک اور ہیلی کاپٹر کے گرنے سے سولہ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ دریں اثناء بغداد کے شمال میں بعقوبہ کے مقام پر شدت پسندوں نے کمیونسٹ پارٹی اور ایک کرد جماعت کے دفاتر پر حملے کیے۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں ایک پولیس اہلکار ہوا۔ شدت پسندوں نے اتوار کو عراق میں ہونے والے انتخابات کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||