بغداد دھماکے میں 26 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوب مشرقی حصے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک امریکی فوجی کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج کی ایک گاڑی کے پاس ایک کار آئی اور دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔ امریکی فوجی اس وقت بچوں میں ٹافیاں بانٹ رہے تھے۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی فوجی ترجمان سارجنٹ ڈیوڈ ابرامز نے کہا کہ دھماکے کے وقت وہاں کئی عراقی شہری موجود تھے جن میں سے زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے ارد گرد کے گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ عراقی پولیس نے کہا ہے کہ بغداد کے کنڈی ہسپتال میں پچیس لاشیں اور اتنی ہی تعداد میں زخمی لوگ لائے گئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||