خودکش حملے میں چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے نو بجے ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے یہ دھماکہ فوج کے لیے بھرتی کے ایک سینٹر کے گیٹ کے باہر کیا۔ حملہ آور بھرتی کے لیے منتظر افراد کے ساتھ تھا۔ اسی سینٹر پر دس جولائی کو بھی حملہ کیا گیا۔ یارموک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||