BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 June, 2005, 06:38 GMT 11:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی عوام بھی بش سے نالاں؟
عراق
53 فیصد لوگوں کے خیال میں عراق میں مزاحمت زور پکڑ رہی ہے
امریکہ میں رائے عامہ کے نئے جائزے میں آدھے سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ صدر بش اور ان کی انتظامیہ نے عراق پر حملے کا جواز پیش کرتے وقت جان بوجھ کر عوام کے سامنے اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا کہ صدر صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔

اس سروے میں 57 فیصد لوگوں کا خیال ہے امریکی عوام کو گمراہ کیاگیا۔ اس طرح کے سروے میں پہلی مرتبہ صدر بش کے ناقد اکثریت میں نظر آئے۔

تقریباً ہزار لوگوں پر مشتمل یہ سروے اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے لئے کرایا گیا تھا۔ سروے کے مطابق 53 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اس جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تاہم 58 فیصد لوگوں کے خیال میں امریکی افواج کو اس وقت تک عراق میں رہنا چاہیے جب تک وہاں امن بحال نہ ہو جائے۔

یہ تازہ سروے عراق جنگ اور اس میں بش انتظامیہ کے کردار پر لوگوں میں بے اطمینانی کے اظہار کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔

سروے میں اکثریت نے نائب صدر ڈک چینی کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ عراق میں مزاحمت خاتمے کے نزدیک ہے ۔

53 فیصد لوگوں کے خیال میں عراق میں مزاحمت زور پکڑ رہی ہے اور 24 فیصد کا کہنا ہے کہ لوگوں میں اس جنگ کی حمایت کے خاتمے کے ساتھ مزاحمت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

صدر بش منگل کی شام ٹی وی پر اپنی تقریر میں اس مسئلے پر بات کرنےوالے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسٹر بش اس بارے میں بات کریں گے کہ عراق میں آگے
کیا ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد