فلوجہ خودکش حملہ: چھ امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ میں امریکی فوج پر ایک خودکش حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک اور تیرہ کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فلوجہ شہر میں ایک خودکش حملہ آوور نے اپنی گاڑی امریکی فوج کے ایک ٹرک سے ٹکرا دی جس میں پانچ میرین اور ایک سیلر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم تین خواتین فوجی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ یہ فوجی فلوجہ میں ایک چوکی پر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہے تھے جب ایک خود کش حملہ آوور نے اپنی گاڑی کو ان کے ٹرک سے ٹکرا دیا۔ دھماکے کے بعد چھوٹے ہتھیاروں سےمزاحمت کارروں نے امریکی فوجیوں پر حملہ کیا جس میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ دریں اثنا واشنگٹن میں صدر جارج بش نے عراقی وزیر اعظم ابراھیم جعفری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراق میں مزاحمت کو کچل دینے کا ایک بار پھر عزم کیا ہے۔ صدر جارج بش نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کوواپس آنا ہی ہے لیکن انہوں نے اس انخلاء کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔ وایٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے منگل کوصدر بش عراق کی صورت حال کے بارے میں قوم سے خطاب کریں گے۔ عراق میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر امریکہ کے عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||