جہادیوں کی نئی نسل کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں جاری مزاحمت پر سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ مزاحمت اسلامی جہادیوں کی ایک نئی نسل کو جنم دے رہی ہے جو دوسرے ممالک میں بھی عدم استحکام پھیلا سکتی ہے۔ اس اہم رپورٹ میں ایجسنی نے کہا ہے عراق کے حالات افغانستان کے مقابلے میں بہت زیادہ خراب ہیں جہاں اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ کو فروغ ملا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عراقی اور غیر ملکی مزاحمت کار لڑائی کے خطرناک ہنر حاصل کر رہے ہیں جو عراق کے شہروں میں ہونے والی لڑائی کے لیے موزوں ہیں۔ جیسے کار بم حملے اور پولیس اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناناوغیرہ۔ رپورٹ میں خدشات ظاہر کیا گیا ہے کہ جب عراق میں حالات معمول پر آئیں گے تو ان جہادیوں کے منتشر ہونے کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدت پسندی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی تصدیق سی آئی اے کے ایک افسر نے کی ہے تاہم انہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||