عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے مطابق عراق میں ایک کار بم حملے میں پانچ امریکی مرینز ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بغداد سے 115 کلو میٹر مغرب میں رمادی کے نزدیک یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجیوں کی گاڑی ایک راستے سے گزر رہی تھی۔ باغیوں کے غلبے والےاسی علاقے میں گزشتہ جمعرات کے حملے میں بھی پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فوج کے ترجمان میجر ویس ہیز نے خبر رساں ایجنسی ای ایف پی کو بتایا حملے کے وقت امریکی فوج کی کاروائی کا سلسلہ جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2003 میں عراق پر حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 1705 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||