BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 June, 2005, 13:26 GMT 18:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق خود کش حملہ: 10 ہلاک
News image
عراق میں مزاحمت کارروں کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود مزاحمت کار کارروائیاں کر رہے ہیں۔
بغداد کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں جمعرات کی رات خود کش بم حملے میں کم از کم دس عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح جمرات کو ہونے والے خود کش بم حملوں میں پچاس لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعہ کی صبح عراق کے شہر سمارا میں عسکریت پسندوں نے ایک ٹھیکہ دار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

عراق میں نئی عراقی حکومت کے بننے کے بعد اب تک امریکی فوجیوں سمیت آٹھ سو لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بیان جابر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ مزاحمت کارروں کے خلاف جاری آپریشن میں بہت کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مزاحمت کارروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک سات سو مزاحمت کارروں کو گرفتار اور اٹھائیس کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

اس آپریشن میں پولیس اور فوج کے چالیس ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد