BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 April, 2005, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: رمز فیلڈ کا الٹی میٹم
رمزفیلڈ
’عراقی افواج کو اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہوگا ‘
امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے عراقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری رشوت ستانی اور نااہل افراد کی تقرری پر قابو پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ نئی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ وزارتوں میں ملازم افراد کی صلاحیتوں پر غور کرے اور غیر ضروری تبدیلیاں نہ کرے۔‘

انہوں نے یہ بات عراقی صدر اور وزیرِ اعظم کے انتخاب کے بعد اپنے غیر متوقع دورۂ عراق کے موقع پرکہی۔

رمزفیلڈ نے یہ بھی کہا کہ عراقی افواج کو اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ امریکی افواج مستقل بنیادوں پر عراق میں نہیں رہ سکتیں۔

رمزفیلڈ اپنے اس دورہ میں نومنتحب عراقی صدر اور وزیرِاعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

رمز فیلڈ نے کہا کہ نئی حکومت کو جمہوریت کے عمل اور ملک میں جاری مزاحمت کو کچلنے کی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا۔

امریکی وزیرِ دفاع نے عراق کی وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی فورسز میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی خصوصی تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل عراق جاتے ہوئے دورانِ پرواز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِدفاع نے کہا کہ وہ عراقی صدر جلال طالبانی اور وزیرِاعظم ابراہیم جعفری پر زور دیں گے کہ وہ نئی انتظامیہ کی تشکیل میں دیر نہ کریں۔

بغداد سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ کو خطرہ ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے صدر صدام کی فوج کے افراد کی دوبارہ بھرتی سے مزاحمت کاروں کے خلاف جاری لڑائی متاثر ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد