BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 April, 2005, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلیل زاد عراق میں امریکہ کے سفیر
 زلمے خلیل زاد
سینیٹ میں اس تقرری کی منظوری ہونا باقی ہے۔
امریکہ نے زلمے خلیل زاد کو عراق کا نیا امریکی سفارت کار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد گزشتہ 16 ماہ سےافغانستان میں بطور سفارت کار کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے طالبان کے وفادار جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

ان کی تقرری کا اعلان امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس نے کیا ہے جبکہ ابھی سینیٹ میں اس تقرری کی منظوری ہونا باقی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ صدر سفارتکار زلمے خلیل زاد کو عراق میں امریکی سفارت کار نامزد کرنا چاہتے ہیں‘۔

خلیل زاد افغانستان میں پیدا ہوئے تھے اور 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہوں نے وہاں امریکہ کے خصوصی ایلچی کے فرائض انجام دیے۔

افغانستان میں انہوں نےطالبان تحریک کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک مرحلے پر حکومت پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان شدت پسندوں کو راہِ راست پر لانے کی کامیاب کوشش نہیں کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد