| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں نئے امریکی سفیر
صدر بش نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں ان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اب کابل میں بطور نئے امریکی سفیر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ واہٹ ہاؤس کے مطابق خلیل زاد کی تقرری افغانستان میں تعمیرِ نو کی رفتار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ زلمے خلیل زاد افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب وہ کابل میں موجودہ امریکی سفیر رابرٹ فن کی جگہ لیں گے۔ ابھی نئے سفیر کی تقرری کے لئے سینیٹ کی منظوری باقی ہے۔ گزشتہ ہفتہ صدر بش نے کانگریس سے کہا تھا کہ افغانستان کی تعمیرِ نو کے لئے مزید ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر جبکہ افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کے لئے گیارہ ارب ڈالر کے فنڈز دئے جائیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |