’افغان عراقیوں کی پیروی کریں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان جنگجو رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے عراق میں شیعہ مذہبی لیڈر مقتدہ الصدر کے حامیوں کی جانب سے قابض فوجوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے مقامی اخباروں کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ افغان باشندے جلد ہی عراقیوں کی پیروی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجوں کا مقابلہ کریں گے۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ عراقیوں کی کارروائی سے شیعہ برادری کی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور اس سے شیعہ اور سنی فرقے میں باہمی اتحاد کو فروغ ملے گا۔ دریں اثناء بِن پائلٹ کے پرواز کرنے والے دو امریکی جاسوس طیارے افغانستان کے مشرقی شہر گردیز میں گر گئے ہیں۔ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد جائے وقوعہ کے قریب ہی منعقد ہونے والی ایک صوبائی عدالت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ تقریب امریکی جاسوس طیارے گرنے کے باوجود بھی جاری رہی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ طیارے کیونکہ زمین پر آ رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||