BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 March, 2004, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان پناہ گزین اور سخت قوانین
افغان پناہ گزین
ایران میں تقریباً دس لاکھ افغان پناہ گزین بستے ہیں
ایرانی حکام ملک میں افغان پناہ گزینوں کے لئے سخت قوانین نافذ کررہےہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کے وطن واپس جانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

نئے قوانین کے تحت افغان افراد کو خصوصی اجازت نامے یا ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوں گے جن کے بعد ہی وہ ملازمت یا کرائے کا گھر حاصل کرسکیں گے یا بینک میں اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ کئی ایرانی شہروں میں، جہاں بیروزگاری عام ہے، افغان پناہ گزینوں کے بسنے پر پابندی ہوگی۔

ایران میں تقریباً دس لاکھ افغان پناہ گزین بستے ہیں۔

دریں اثناء نیٹو افغان صدر حامد کرزئی کی اس درخواست پر غور کررہا ہے جس میں افغانستان میں انتخابات منعقد کروانے کے لئے نیٹو سے مدد طلب کی گئی ہے۔

یہ انتخابات جون میں منعقد ہونا ہیں۔

نیٹو کے سیکٹری جنرل جاپ دی ہوپ نے کہا ہے کہ کرزئی نے ادارے کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے لئے نیٹو افغان حکام کی مدد کریں۔

جاپ دی ہوپ کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کے انتظامات کی اصل ذمہ داری افغانستان ہی کی ہے تاہم نیٹو اس بات پر غور کررہا ہے کہ اس ضمن میں کس طرح افغانستان کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد