ستائیس ارب ڈالر چاہئیں: کرزئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیس برسوں سے زائد کی جنگ کے بعد اپنی تعمیرنو کرہا ہے لیکن اس کو مزید مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو تعمیرِ نو کے لیے آئندہ سات برسوں میں ستائیس ارب ڈالر درکار ہیں۔ جرمنی دارالحکومت برلن میں افغانستان کے لئے بین الاقوامی امدادی کانفرنس کےافتتاحی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے اسکولوں، اسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر میں مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جرمن چانسلر گرہارڈ شروڈر نے کہا افغانستان میں تعمیرنو کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن افغانستان خطے میں سیاسی استحکام کی بنیاد ہے۔ برلن میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق توقع ہے کہ کانفرنس میں صرف دس ارب ڈالر کی امداد کا ہی وعدہ کیا جائے گا۔ جرمن وزیرخارجہ پیٹر اسٹروک نے کہا کہ افغانستان میں تعینات عالمی امن فوج میں شامل جرمن دستے وہاں ان کی توقعات سے زیادہ عرصہ تعینات رہیں گے لیکن بقول جرمن وزیرخارجہ، اس کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||