دوستم کی فوج اہم مقامات پر قابض | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق علاقائی افغان کمانڈر جنرل عبدالرشید دوستم کی وفادار فوج شمال مغربی صوبہ فریاب کے دارالحکومت میں داخل ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی فوج کے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ شہر پر کسی ایک گروہ کا مکمل قبضہ نہیں ہے تاہم دوستم کی وفادار فوج نے اہم مقامات پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شہر میں صوبائی گورنر کی حامی فوجوں اور دوستم کی فوج میں تین روز سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔ گورنر عنایت اللہ عنایت کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بین الاقوامی فوج کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ مرکزی حکومت کے حامی ہیں۔ شہر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر پر بھی حملہ ہوا ہے تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ماضی میں فریاب صوبہ جنرل دوستم کے زیر اثر رہا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق حال ہی میں گورنر مرکزی حکومت کے حق میں جنرل دوستم کی حمایت سے دست کش ہوگئے تھے۔ صورتحال پر غور کے لئے مرکزی کابینہ کا اجلاس کابل میں ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||