BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 April, 2004, 06:53 GMT 11:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
News image
افغانستان سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
افغانستان کے مشین گنیں، راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کے دوران سمگلروں اور پاکستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ترجمان کرنل باسط رانا کے مطابق کوئٹہ کے شمال مغرب میں ایک سو پینتیس کلومیٹر پر واقع شہر چمن کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی محافظوں نے اس وین کو روک لیا جس میں پانچ راکٹ لانچر، دو طیارہ شکن مشین گنیں، پانچ رائفلیں اور دیگر اسلحہ موجود تھا جسے کسی دہشت گرد کارروائی کے لئے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تاہم کرنل باسط رانا نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے سبب اسلحہ سمگل پاکستان سمگل کرنےکی کوشش کرنے والے افراد افغانستان کی طرف فرار ہو گئے۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ وین میں کتنے لوگ سوار تھے۔

حالیہ ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے کہ پاکستانی حکام نے ملک کے جنوب مغربی حصے سے اسلحہ اپنے قبضے میں کیا ہے۔

جمعرات کو پولیس نے کوئٹہ کے شمال مشرق میں دو سو کلومیٹر پر واقع گاؤں کاکرخورسان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تینتالیس راکٹ گولے، نوے ماٹر گولے، اٹھارہ سو طیارہ شکن گولے، پینسٹھ دستی بم اور بارودی سرنگ کو اڑانے والے فیوز برآمد کئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد